• افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں خواتین کی ایک جیل میں غیر ملکی امدادی اداروں کی معاونت سے قیدی خواتین کو باقاعدگی سے خوراک اور دوسری بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
  • جیل میں قید خواتین کو شدید سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے درجہ حرارت کو  بھی معتدل رکھا جاتا ہے۔
  • اس جیل میں خواتین قیدیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور کئی امدادی ادارے اپنے جاری منصوبے بھی سمیٹ رہے ہیں۔
  •  امدادی اداروں کے اپنے جاری منصوبے سمیٹنے سے ان قیدی خواتین کو سہولتوں کی فراہمی کو جاری رکھنا خطرے میں پڑ گیا ہے۔
  • ہرات کی اس جیل میں قید خواتین کے لیے انگریزی بھی سکھائی جاتی ہے۔
  • جیل میں قید خواتین قیدی ٹی وی دیکھ رہی ہیں۔
  • جیل میں قید خواتین اپنی نوٹ بک پر لکھ رہی ہیں۔
  • ایک خاتون اپنی قیدی ساتھی کا میک اپ کر رہی ہے۔
  • جیل میں صحت کی سہولت بھی موجود ہے۔
  • افغان پولیس فورس میں آپ کو خواتین نظر آتی ہیں مگر ان کی تعداد بہت کم  ہے۔

افغان جیل میں خواتین قیدیوں کو دستیاب سہولتیں

Published December 19, 2013

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں خواتین کی ایک جیل میں غیر ملکی امدادی اداروں کی معاونت سے قیدی خواتین کو باقاعدگی سے خوراک اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ شدید سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے درجہ حرارت کو بھی معتدل رکھا جاتا ہے۔ لیکن اب جب کہ اس جیل میں خواتین قیدیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور کئی امدادی ادارے اپنے جاری منصوبے بھی سمیٹ رہے ہیں۔ ایسے میں ان قیدی خواتین کو ان سہولتوں کی فراہمی کو جاری رکھنا خطرے میں پڑ گیا ہے۔