دنیا کی 20 بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ 20 کے اجلاس کے موقع پر امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقات میں انھیں یقین دلایا کہ امریک جولائی میں ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا۔